سعودی عرب میں نئے سال میں موت کی پہلی سزا پر عملدرآمد

منگل 17 جنوری 2017 23:39

سعودی عرب میں نئے سال میں موت کی پہلی سزا پر عملدرآمد

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) سعودی عرب میں نئے سال میں موت کی پہلی سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔منگل کو سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق ممدوح العنزی نے اپنے ایک ہم وطن کے ساتھ جھگڑے کے بعد اٴْسے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

العنزی کی سزا پر عراق کے ساتھ ملنے والے سرحدی شہر عرعر میں عملدرآمد کیا گیا۔ واضح رہے کہ عام طور پر سعودی عرب میں مجرموں کا سر قلم کرتے ہوئے اٴْنہیں سزائے موت دی جاتی ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب میں ایک سو پچاس سے زائد ملکی اور غیر ملکی قیدیوں کی موت کی سزاؤں پر عملدرآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :