دوست کو جیل سے بریف کیس میں بند کرکے فرار کرنے کی کوشش ناکام۔ عورت گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 جنوری 2017 23:45

دوست کو جیل سے بریف کیس میں بند کرکے فرار کرنے کی کوشش ناکام۔ عورت گرفتار

ایک عورت کو بریف کیس میں دوست کو جیل سے فرار کرانے کی ناکام کوشش پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس عورت نے اپنے دوست کو گلابی بریف کیس میں بند کیا ور جیل سے باہر جانے لگی۔
25 سالہ انتونیتا روبلس ساؤددا کو اس کے دوست ابرین جوس ورگاس گارسیا کو وینزویلا کی جوس انتونیو انزواتیگوئی جیل سے فرار کرانے کی کوشش پر گرفتار کیا گیاہے۔

(جاری ہے)


25سالہ عورت دسمبر کے آخر میں ایک چھ سالہ بچی، جسے اس کی بیٹی خیال کیا جا رہا ہے، کے ساتھ جیل آئی تھی۔

واپس جاتے ہوئے اس نے اپنے دوست کو بریف کیس میں بند کیا اور واپس جانے لگی۔ واپسی پر سیکورٹی گارڈ نے اسے بریف کیس کھینچتے دیکھا تو روک کر بریف کیس کی تلاشی لی۔ تلاشی لینے پر ابرین برآمد ہوا۔ سیکورٹی گارڈ نے مجرم کو واپس جیل بھیج کر عورت کو گرفتار کر لیا ہےجبکہ بچی کو بچوں کی فلاح کے ایک ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :