مری میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع، مال روڈ پر ہزاروں سیاح پھنس گئے

بدھ 18 جنوری 2017 11:00

مری میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع، مال روڈ پر ہزاروں سیاح پھنس گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) مری میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع مال روڈ پر ہزاروں سیاح پھنس گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے ، سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری کو دیکھنے مری پہنچ گئی جس کے باعث اکثر راستے بند ہوگئے اور سیاحوں کی کثیر تعداد مال روڈ پر پھنس کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی کثرت کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے ۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکلات سے بچنے کے لئے مری آنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :