ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ٹو کے کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائینگے

بدھ 18 جنوری 2017 11:00

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ٹو کے کوارٹر فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو چکا ہے، کوارٹر فائنل میں آئرلینڈ، سنگا پور، اٹلی، ہانگ کانگ، ویلز، قزاخستان، ملائیشیاء اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، اس سلسلے میں پہلا کوارٹر فائنل میچ آئرلینڈ اور سنگا پور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ویلز کی ٹیم کو قزاخستان کی ٹیم کا سامنا کرنا ہوگا اور چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں ملائیشیاء اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔

8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں۔ 22 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اٹلی، ویلز، سنگاپور اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، قزاخستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 21 جنوری سے شروع ہوگا، اس سلسلے میں دونوں سیمی فائنلز 21 جنوری کو کھیلے جائینگے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :