سوات سپر لیگ میں سوات سونامی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 18 جنوری 2017 11:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سوات فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سوات سپرلیگ میں سوات سونامی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ کبل یونائیٹڈ اور سوات سونامی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ گیارہویں پنلٹی ککس پر ہوا جس پر سوات سونامی نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سوات سونامی ٹیم کے منیجر حاجی نواب خان نے کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی متحد ہوکر کھیلے تو سوات سونامی ٹیم لیگ کی چیمپیئن بنے گی۔