لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے تباہ شدہ اسرائیلی ڈرون کا ملبہ اٹھا لیا

بدھ 18 جنوری 2017 11:22

بیروت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) لبنان کی ملیشیا حزب اللہ نے ملک کے سرحدی علاقے میں اسرائیل کے ایک تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ برآمد کر لیا ہے اور اس کو معائنے کے لیے کسی محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ لبنان کے سرحدی علاقے میں پیر کو گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

اس نے اس ڈرون کی شناخت ٹیکٹیکل اسکائی لارک یو اے وی کے نام سے کی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسرائیل کے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے پڑوسی ممالک کی فضائی حدود میں انٹیلی جنس معلومات کے حصول کے لیے پروازیں کرتے رہتے ہیں۔ حزب اللہ ملیشیا کی اسرائیلی فوج کے ساتھ حالیہ برسوں کے دوران میں متعدد جنگیں ہوچکی ہیں۔ 2015ء میں اسرائیلی فوج نے شام میں دو گاڑیوں پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے جواب میں حزب اللہ نے سرحدی علاقے میں حملہ کرکے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :