ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ٹو کے کوارٹر فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائینگے

سیمی فائنلز 21 جنوری کو کھیلے جائینگے ،ْ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 جنوری کو کھیلا جائیگا

بدھ 18 جنوری 2017 12:00

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ٹو کے کوارٹر فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوارٹر فائنل میں آئرلینڈ، سنگا پور، اٹلی، ہانگ کانگ، ویلز، قزاخستان، ملائیشیاء اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اس سلسلے میں پہلا کوارٹر فائنل میچ آئرلینڈ اور سنگا پور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ،ْدوسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ویلز کی ٹیم کو قزاخستان کی ٹیم کا سامنا کرنا ہوگا ،ْ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں ملائیشیاء اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔

22 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ،ْ گروپ اے میں اٹلی، ویلز، سنگاپور اور تھائی لینڈ ،ْ گروپ بی میں آئرلینڈ، قزاخستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 21 جنوری سے شروع ہوگااس سلسلے میں دونوں سیمی فائنلز 21 جنوری کو کھیلے جائینگے ،ْ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :