کردستان نے سعودی قونصل خانہ سے متعلق ایرانی مطالبہ مسترد کر دیا

بدھ 18 جنوری 2017 12:16

کردستان نے سعودی قونصل خانہ سے متعلق ایرانی مطالبہ مسترد کر دیا

اربیل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی حکومت نے ایرانی حکومت کی جانب سے اربیل میں سعودی قونصل خانہ بند کرنے سے متعلق مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کردستان حکومت کیز جاری کردہ بیان کے مطابق اربیل میں قونصل خانے اور دیگر سفارتی دفاتر کی سرگرمیوں کو عراق اور صوبہ میں پہلے سے طے شدہ قوانین کی روشنی میں چلائے جاتے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی نے بیان کے حوالے سے مزید بتایا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قونصل خانہ بند کرنے کا مطالبہ کرے۔

متعلقہ عنوان :