جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ پرسوں کھیلا جائے گا

بدھ 18 جنوری 2017 12:18

سینچورین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں جمعہ کو سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جنوبی افریقہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 22 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :