سوات سپرلیگ میں سوات سونامی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 18 جنوری 2017 12:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) سوات فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سوات سپرلیگ میں سوات سونامی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ کبل یونائیٹڈ اور سوات سونامی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ 11 ویںپنلٹی ککس پر ہوا جس میں سوات سونامی نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، سوات سونامی ٹیم کے منیجر حاجی نواب خان نے کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی متحد ہوکر کھیلے توسوات سونامی ٹیم لیگ کی چمپئن بننے گی۔

متعلقہ عنوان :