فلم’’ دھوم 4 ‘‘میں سلمان خان یا شاہ رخ ویلن کا کردار اداکرسکتے ہیں

بدھ 18 جنوری 2017 12:24

فلم’’ دھوم 4 ‘‘میں سلمان خان یا شاہ رخ ویلن کا کردار اداکرسکتے ہیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) بالی ووڈ فلم ساز ادتیہ چوپڑا اپنی سپرہٹ فلم دھوم کا چوتھا سیکوئل بنانے والے ہیں،دھوم سیریز کی فلموں میں ویلن کا کردار اہم ہوتا ہے۔فلم’’دھوم‘‘ میں اداکار جان ابراہم،فلم’’ دھوم 2 ‘‘میں ریتک روشن اور ’’دھوم 3‘‘ میں عامر خان نے کام کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایسی خبرہے کہ فلم’’ دھوم 4 ‘‘میں سلمان خان یا شاہ رخ ویلن کا کردار اداکرسکتے ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری اس بار خود ادتیہ چوپڑا کریں گے۔اس سے پہلے دھوم سیریز کی فلموں کی ہدایت ادتیہ چوپڑا نے نہیں کی تھی ۔حال ہی میں ادتیہ نے بے فکرے سے ہدایت کاری کے میدان میں آٹھ سال بعد واپسی کی ہے۔ادتیہ بطور ہدایتکار اس سے پہلے شاہ رخ کو فلم’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘،محبتیں ،رب نے بنادی جوڑی جیسی تین کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :