کردستان نے سعودی قونصل خانہ سے متعلق ایرانی مطالبہ مسترد کر دیا

اربیل میں قونصل خانے ، دیگر سفارتی دفاتر عراق اور صوبہ میں طے قوانین کی روشنی میں چلائے جاتے ہیں،بیان

بدھ 18 جنوری 2017 12:24

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی حکومت نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اربیل میں سعودی قونصل خانہ بند کرنے سے متعلق مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کردستان حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اربیل میں قونصل خانے اور دیگر سفارتی دفاتر کی سرگرمیوں کو عراق اور صوبہ میں پہلے سے طے شدہ قوانین کی روشنی میں چلائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی نے بیان کے حوالے سے مزید بتایا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قونصل خانہ بند کرنے کا مطالبہ کرے۔یاد رہے کہ پاسداران ایران کی جانب سے کردستان کے معاملات سے متعلق یہ پہلا بیان نہیں۔ یہ بیان صوبہ کے داخلی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبہ ہمسایہ ملکوں سمیت دنیا بھر سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا خواہش مند ہے۔ ہم اس بات کے متنمنی ہیں کہ ایران اپنے ایک سرکاری ادارے کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر اپنا نقطہ نظر واضح کرے اور آئندہ ایسی صورتحال پیدا ہونے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :