ریئلٹی شو کی سابقہ اداکارہ کا ٹرمپ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر

ٹرمپ جھوٹے اور عورت دشمن،مجھے بے عزت کیا ،ہوٹل میں نوکری کے بہانے جنسی حملہ بھی کیا،اداکارہ

بدھ 18 جنوری 2017 12:31

ریئلٹی شو کی سابقہ اداکارہ کا ٹرمپ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) ریئلٹی شو اپرینٹس کی ایک سابق اداکارہ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔ٹرمپ نے 2007 میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اور پھر اپنے رویے کے بارے میں قوم سے جھوٹ بولا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک اخباری کانفرنس میں اس مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے زیرووس نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ 'جھوٹے اور عورت دشمن' ہیں، اور انھوں نے 'مجھے بے عزت کیا ہے۔

(جاری ہے)

زیرووس نے کہاکہ چونکہ میری درخواست کے باوجود ٹرمپ نے کوئی تردید جاری نہیں کی، اس لیے انھوں نے میرے لیے سوائے اس کے کوئی راستہ نہیں چھوڑا کہ میں اپنی عزت بحال کرنے کے لیے ان کے خلاف کیس دائر کر دوں۔اخباری کانفرنس کے دوران زیرووس کی وکیل گلوریا ایلرڈ بھی موجود تھیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی موکل کے الزامات جھوٹ پکڑنے والی مشین سے پاس ہو چکے ہیں۔41 سالہ زیرووس نے کہا کہ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں نوکری کے بارے میں بات چیت کے دوران ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔زیرووس کے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ان کے بیان کو جھوٹا کہہ کر ان کی توہین کی ہے۔زیرووس نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں لیکن ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :