سہیل خان نے فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ کی کامیابی کی صورت میں رابی پیرزادہ کو گاڑی دینے کا وعدہ کر لیا

بدھ 18 جنوری 2017 12:42

سہیل خان نے فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ کی کامیابی کی صورت میں رابی پیرزادہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) سہیل خان پروڈکشن کے روح رواں فلمساز سہیل خان نے اپنی فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ کی کامیابی کی صورت میں فلم کی ہیروئن رابی پیرزادہ کو گاڑی دینے کا وعدہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلمساز سہیل خان نے اپنی فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ میں گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کو ہیروئن کے کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا ، فلم کے بھارتی ہدایتکار حسنین حیدر آباد والے اور بھارتی کوریو گرافر ریشماں نے رابی پیرزادہ کی خوبصورتی اور اداکاری کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے ان کو مستقبل کا سپر سٹار قرار دیا تھا ۔

توقع ہے کہ فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ فروری یا مارچ میں ریلیز کی جائے گی ۔ فلمساز سہیل خان نے فلم کی ریلیز کے بعد اس کی بھرپور کامیابی کی صورت میں اداکارہ رابی پیرزادہ کو تحفے میں گاڑی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :