بالی ووڈ سٹار سلمان خان اسلحہ کیس میں بری

بدھ 18 جنوری 2017 12:53

بالی ووڈ سٹار سلمان خان اسلحہ کیس میں بری
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) جو دھ پور کی عدالت نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو اسلحہ کیس میں بری کر دیا ۔ سلمان خان پر شکار میں غیر قانونی اسلحہ استعمال کرنے کا الزام تھا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان کو جودھ پور کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ استعمال کرنے کے کیس میں بری کر دیا ہے سلمان خان کے خلاف یہ کیس 1998 میں جودھ پور میں درج کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا کہ بالی ووڈ سٹار شکار میں غیر قانونی اسلحہ استعمال کرتے ہیں تاہم جودھ پور کی عدالت نے اٹھارہ سال سے چلنے والے کیس میں سلمان خان کو بری قرار دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :