عمر کا تقاضا مادھوری ، جوہی چاولہ اور کاجول فلم انڈسٹری میں اہم کردار حاصل کرنے میں ناکام ، شاہ رخ خان ان کی حما ئیت میں بول پڑ ے

بدھ 18 جنوری 2017 12:53

عمر کا تقاضا مادھوری ، جوہی چاولہ اور کاجول فلم انڈسٹری میں اہم کردار ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) بالی ووڈ کنگ خان 51 برس کی عمر میں بھی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ہی کام کرنے والی اداکارائیں مادھوری، جوہی چاولہ اور کاجول فلم انڈسٹری میں اہم کردار حاصل کرنے میں ناکام ہوتی نظر آتی ہیں تاہم اداکار نے یہ واضح پر طور پر بتادیا ہے کہ وہ کردار کیوں حاصل نہیں کر پارہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران 90 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکاؤں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مادھوری، جوہی اور کاجول بہترین اداکارائیں ہیں، اگر میں آج اسٹار ہوں تو ان 3 اداکاراؤں کے باعث ہی ہوں جنہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ہمیں اس بات کوسوچنا چاہیئے کہ فلم نگری ایک کاروبار ہے، آپ ایک حد تک ہی سوچ سکتے ہیں کہ یہ ایک تخلیقی شعبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلمیں ایک زبردست، نا سمجھ میں آنے والا اورایک دلچسپ آرٹ ہے جہاں اب مداح نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں اورہدایت کاراس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ دیکھنے والے کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :