مصباح الحق نے ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈسے معاہدہ کرلیا ، ٹیم کی قیادت کرینگے
بدھ 18 جنوری 2017 12:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز کی ٹیم ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈ(ایچ کے آئی) سے معاہدہ کرلیا جہاں وہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ لیونین گلوبل اسپورٹس کی مالک اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چمپیئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہ آمنہ نقوی نے مصباح الحق کی ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کا اعلان کیا۔
مصباح الحق اگلے ماہ ہونے والے ایونٹ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے جس کے اختتام کے فوری بعد وہ ایچ کے آئی کی قیادت کرنے ہانگ کانگ پہنچ جائیں گے۔ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں جس کے دوسرے سیزن کا آغاز 8 مارچ کو ہوگا اور 12 مارچ تک جاری رہے گا۔(جاری ہے)
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی، سری لنکا کے کمارسنگاکارا اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی بھی معاہدوں پر دستخط کرچکے ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور ایچ کے آئی یونائیٹڈ کے کوچ ریان کیمبل نے معاہدوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کرکٹ کی دنیا کے مصباح جیسے کھلاڑی کی شرکت سے واضح ہورہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کتنا وسیع ہورہا ہے اور ہمارے ارادے کتنے مضبوط ہیں'۔انھوں نے کہا کہ وہ ایک پیدائشی کپتان ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایچ کے آئی یونائیٹڈ کو مزید قریب لانے کا موجب ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.