علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںسمسٹر بہار کے داخلے یکم فروری سے شروع

بدھ 18 جنوری 2017 12:55

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علاقائی مرکز ساہیوال کی طرف سے تمام طلبہ کو ٹیوٹرز کے بارے میں اطلاع ان کے پتہ جات پر ارسال کی جاچکی ہے اگر کسی طالبعلم کو اطلاع نہ ہوئی تو وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر چوہدری ذوالفقار علی نے آج اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی -انہوں نے مزید کہا کہ تمام تحصیلوں میں ریسورس سنٹر ز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر ہر قسم کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔سمسٹر بہار 2017ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہو رہے ہیں ،مزید معلومات کے لئے ٹیلی فون نمبر 040-9200456-58پر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :