Live Updates

مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف میں نیا جاوید ہاشمی تلاش کر رہی ہے۔ صابر شاکر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جنوری 2017 12:47

مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف میں نیا جاوید ہاشمی تلاش کر رہی ہے۔ صابر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف میں ایکنیا جاوید ہاشمی تلاش کرنے کا آغاز کر دیا ہے ۔ صابر شاکر نے بتایا کہ مسلم لیگ ن ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف میں سے ایک اور جاوید ہاشمی یعنی باغی کو نکالنا چاہتی ہے جس کے لیے مسلم لیگ ن نے سر توڑ کوششوں کے ساتھ ساتھ انوسٹمنٹ پر بھی غور شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

صابر شاکر نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کبھی بھی جاوید ہاشمی کو دوبارہ تحریک انصاف کے خلاف استعمال نہیں کرے گی ۔ بلکہ اس کے لیے جہانگیر خان ترین اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آ رہے ہیں ۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے منہ سے شاہ محمود قریشی کا نام بھی نکل چکا ہے جب میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان تو نہیں البتہ شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ کے آداب اور قوانین سے واقف ہیں۔ صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف کے کسی رہنما کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات