Live Updates

عمران خان کے پلے کچھ نہیں،صرف الزامات اور جھوٹ ہے،سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی عمران کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی،عمران خان نوازشریف دشمنی میں ملک دشمنی پراترآئے ہیں،خیبرپختونخوا میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،سراج الحق کو خیبربنک کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں ہونا چاہیے،سراج الحق سب سے پہلے خیبرپختونخوا اور اپنے ضمیر کو جگائیں،خیبرپختونخوا میں احتساب کے عمل کو کچلا جارہا ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 13:10

عمران خان کے پلے کچھ نہیں،صرف الزامات اور جھوٹ ہے،سی پیک منصوبے میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پلے کچھ نہیں،صرف الزامات اور جھوٹ ہے،سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی عمران کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی،عمران خان نوازشریف دشمنی میں ملک دشمنی پراترآئے ہیں،خیبرپختونخوا میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،سراج الحق کو خیبربنک کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں ہونا چاہیے،سراج الحق سب سے پہلے خیبرپختونخوا اور اپنے ضمیر کو جگائیں،خیبرپختونخوا میں احتساب کے عمل کو کچلا جارہا ہے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ مخالفین مقدمہ لڑنے میں سنجیدہ نہیں وہ سیاست کر رہے ہیں،ہمارے مخالفین کے وکلاء سے لگتا ہے کہ وہ مقدمے میں سنجیدہ نہیں،مقدمے میں سنجیدگی وکلاء کے انتخاب سے ظاہر ہوجاتی ہے،روزانہ ایک نہیں تین تین بار بریفنگ اور بیہودہ زبان استعمال کی جاتی ہے،عمران خان عوام کو ورغلانے کیلئے الٹے مشورے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لوگوں کو اپنا پیسہ ہنڈی کے ذریعے باہر بھیجنے کی ترغیب دی،عمران خان نوازشریف دشمنی میں ملک دشمنی پر اترآئے ہیں،عمران خان پاکستانی معیشت اور ترقی کے دشمن بن گئے ہیں،عمران پاکستانی معیشت کر برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں یاملک دشمنوں کیلئے،عمران خان کے پلے کچھ نہیں،صرف الزامات اور جھوٹ ہے،عمران جانتے ہیں کہ 2018میں بھی عوام نوازشریف کو منتخب کریں گے،سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی عمران کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی،خیبرپختونخوا کے حکمران اپنی کارکردگی پر بات کیوں نہیں کرتے،لگتا ہے اصل جنگ میڈیاکے سامنے لڑی جارہی ہے،خیبرپختونخوا میں لوٹ مارکابازار گرم ہے،عوام کو حقیقت کیوں نہیں بتاتے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کا بیڑہ غرق کردیا،سراج الحق اور شیخ رشید جان گئے کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں،جس سیاستدان کو کوئی پارٹی منہ نہیں لگاتی وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوجاتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ سراج الحق کو خیبربنک کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں ہونا چاہیے تھا،سراج الحق خیبرپختونخوا میں کرپشن دیکھتے رہے اور خاموش رہے،جماعت اسلامی جہاں حکمران وہاں خاموش،جہاں اپوزیشن ہیں وہاں عدالتوں میں،سراج الحق سب سے پہلے خیبرپختونخوا اور اپنے ضمیر کو جگائیں۔

سراج الحق نے آفتاب شیرپائو کو کہا تھا کہ عمران خان بدعنوان ہیں۔انہوں نے کہاکہ سراج الحق خیبرپختونخوا کی حکومت میں عمران کے ساتھ کھڑے ہیں،خیبرپختونخوا میں احتساب کے عمل کو کچلا جارہا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات