بھارتی نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو میدان جنگ بن گیا

بدھ 18 جنوری 2017 13:18

بھارتی نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو میدان جنگ بن گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) بھارتی نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو میدان جنگ بن گیا، رئیلٹی شو سے نکالے گئے سوامی اوم جی نے حاضرین میں بیٹھی خاتون کیلئے نا زیبا الفاظ استعمال کئے تو لوگ ان پر ٹوٹ پڑے۔

(جاری ہے)

بھارتی نجی ٹی وی چینل پرہونے والا ٹاک شو اس وقت اکھاڑے میں بدل گیاجب رئیلٹی شو سے نکالے گئے سوامی اوم جی نے اینکرز اور ساتھ بیٹھے مہمانوں کیلئے نا زیبا الفاظ استعمال کئے،جس پر ماحول گرم ہو گیا،پہلے زبانی تکرار ہوتی رہی پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر سوامی اوم جی کو رئیلٹی شو سے نکال دیا گیا تھا، اس شو کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں ،ٹاک میں جب ساتھی مہمان نے سوامی اوم جی کی پول پیٹیاں کھولیں تو وہ آگ بگولہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :