ایران کے شام کے ساتھ موبائل فون نیٹ ورک اور پٹرول ٹرمینل کے قیام کے معاہدے پر دستخط

بدھ 18 جنوری 2017 13:18

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ایران نے شام کے ساتھ موبائل فون نیٹ ورک اور پٹرول ٹرمینل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیے۔سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق اس معاہدے پر دستخط شام کے وزیر اعظم عماد خمیس کے دورہ تہران کے موقع پر کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایران کے اول نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت ایران کو شام میں موبائل فون نیٹ ورک کے قیام کا لائسنس، پٹرول ٹرمینل کے قیام کیلئے 5000 ہیکٹر زمین بھی دی جائے گی۔اس کے علاوہ ایران کو شرقیہ کے علاقے میں فاسفیٹ کی کانوں سے معدنیات نکالنے کے حقوق بھی حاصل ہوں گے جو جہادیوں کے شہر پالمیرا سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :