جنوبی وزیرستان محکمہ ہائی وے ڈویژن کے ایکسن حسنین جاویدکا تبادلہ منسوخ کیا جائے‘ایاز وزیر

بدقسمتی سے حکومت قبائلی علاقوں میں ایماندار اور فرض شناس آفیسرز کو نہیں چھوڑا جاتا‘رہنماء اے این پی

بدھ 18 جنوری 2017 13:25

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) اے این پی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایازوزیر نے کہاہے کہ جنوبی وزیرستان محکمہ ہائی وے ڈویژن کے ایکسن حسنین جاوید کے تبادلے کے احکامات فوری طورپر منسوخ کرکے دوبارہ تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائنگے۔ ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری آیاز وزیر نے اپنے دفترمیں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کی ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت قبائلی علاقوں میں ایماندار اور فرض شناس آفیسرز کو نہیں چھوڑا جاتا ،کیونکہ محکمہ ہائے وے ڈویژن میں ایکسن حسنین جاوید ایک ایماندار اور مخلص آفیسر کے طو رپر کام کیا کرتا تھا جنہوں نے پوری ایجنسی میں اپنی مخلصانہ کوششیںاور ایمانداری کی بدولت سڑکوں کی جھال بچھائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مخلص آفیسروں کی تبادلے سے قبائلی علاقہ جات میں ترقی کی بجائے پسماندگی کا شکار ہوجائنگے ۔

صوبائی جائنٹ سیکرٹری آیاز وزیر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی (اے سی ایس )فاٹا اور چیف انجنیئر ہائے وے ڈویژن فاٹا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ایکسن حسنین جاوید کے تبادلے کے احکامات فوری طور پر واپس لئے جائے اور انکی دوبارہ تعیناتی یقینی بنایا جائے مطالبہ نہ ماننے کی بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائنگے ۔