Live Updates

سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کل تک ملتوی

کورٹ میں ان کےوکلا کہ منہ سےحسین نوازشریف کی ایک اوراسٹیل نکل آئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ خسارے والی اسٹیل مل بچے دیتی جا رہی ہے ۔منی لانڈرنگ کا پیسہ پہلے ملک سے باہر بھیجا گیا اور پھر واپس لایا گیا۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جنوری 2017 13:21

سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2017ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔ سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی منی لانڈرنگ سے متعلق اسحاق ڈارکا اعترافی بیان سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ میں ان کےوکلا کہ منہ سےحسین نوازشریف کی ایک اوراسٹیل نکل آئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ خسارے والی اسٹیل مل بچے دیتی جا رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے کی 1998ء کی رپورٹ موجود ہے، جس میں صاف ظاہر ہے کہ منی لانڈرنگ کی گئی۔ انہوں نے حکومتی جماعت کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حسین نواز نے 52 کروڑ نوازشریف کو تحفے میں دیے، آج تو سپریمکورٹ نے بھی پوچھ لیا کہ یہ پیسے کہاں سے آئے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے ہم زرداری کا احتساب کریں گے لیکن نوازشریف خود منی لانڈرنگ کرتے رہیں تو یہ آصف زرداری کا احتساب کیسے کرسکتے ہیں؟ کپتان نے کہا کہ شریف خاندان مشرف سے معاہدہ کر کے بیرون ملک گیا تھا ۔

منی لانڈرنگ کا پیسہ پہلے ملک سے باہر بھیجا گیا اور پھر واپس لایا گیا۔ شریف خاندان نے این آر او کے بعد میثاق جمہوریت کیا۔ جب ملک میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ منی لانڈرنگ کریں تو ملک کا کیا مستقبل ہے؟

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات