ملک میں معاشی استحکام کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ‘افتخار بشیر

ملک کو تین سالوں سے تجارتی خسارے کا سامنا ہے ٹیکسٹائل پیکیج سے برآمدات میں اضافہ ہوگا

بدھ 18 جنوری 2017 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ،ملک کو تین سالوں سے تجارتی خسارے کا سامنا ہے 2016میں تجارتی خسارہ 22.1ارب ڈالر سے بڑھ کر23.96ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے حکومت کی جانب سی180ارب کے پیکیج سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی ہوگیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے پیکیج کے علاوہ بھی دیگر اقدامات بھی بروئے کار لائے جائیں جن میں وسطی ایشیاء اور فریقہ میں نئی منڈیوں کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام شامل ہے اس کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص اربوں روپے کی رقم کو استعمال میں لایا جائے تاکہ تجارتی خسارے پر قابو پایا جاسکے اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ برآمدی پیکیج کا دائرہ کار تمام صنعتوں تک پھیلایا جائے اور صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ خطے میں شامل دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ اورمہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں کمی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :