علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سمسٹربہار2016ء بی ایڈ پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

بدھ 18 جنوری 2017 13:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2016ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے اور نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے گئے ہیں۔امتحانات کے لئے ملک بھر میں 697امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ کل ایک لاکھ 28۔ہزار 486 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی تھی جس میں سے ایک لاکھ 14۔

ہزار 441امیدوار وں نے فائنل امتحان پاس کیا۔ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی اور سی ٹی پروگرام کے نتائج کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جبکہ میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کے آخر تک کردیا جائے گا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نتائج کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ نئے داخلوں کے آغاز تک تمام پروگراموں کے نتائج کا اعلان یقینی بنایا جائے اور یہ ہدایت بھی کی ہے کہ نتائج کے بروقت اعلانات کے ساتھ ساتھ اسناد اور ڈگریوں کے اجراء کے تمام عمل کو جلد از جلداور ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے طلبہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2017ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامزکے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری سے شروع ہوں گے جس میں نو نئے تعلیمی پروگرامز شامل ہوں گے۔ مینجمنٹ سائنسسز میں پی ایچ ڈی ،ْ جرمیات اور پاپولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ میں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ،ْ ماسٹر لیول پروگرام میں انوائرمنٹ سائنس اور باٹنی پروگرامز میں داخلے پہلی دفعہ پیش کئے جائیں گے۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم فروری سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے ۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :