شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت کی بقاء کیلئے بھرپور جدوجہد کی ‘غیر جمہوری قوتوں کے سامنے نہیں جھکیں‘شہید محترمہ نے آمریت کو للکارتے جان قربان کردی اورہزاروں تکالیف سہہ کر بھی راستہ نہیں بدلہ کبھی غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہیں ملایا

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اٹلی کے سینئر رہنما چوہدری رمضان کا اجلاس سے خطاب

بدھ 18 جنوری 2017 14:00

اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اٹلی کے سینئر رہنما چوہدری رمضان نے کہا ہے کہ شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت کی بقاء کے لئے بھرپور جدوجہد کی اورغیر جمہوری قوتوں کے سامنے نہیں جھکیں۔شہید محترمہ نے آمریت کو للکارتے للکارتے اپنی جان جمہوریت کے لئے قربان کردی اورہزاروں تکالیف سہہ کر بھی ر اپنا راستہ نہیں بدلہ کبھی غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔

شہید بی بی نے مصائب و مشکلات کی پرواہ کیے بغیر خوشحال پاکستان کے لیے جدو جہد کی۔محترمہ بینظیر بھٹو کے شوہر آ صف علی زرداری نے کئی سال تک جیل اور جھوٹے مقدموں میں عدالتی ٹرائل کو برداشت کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی خوش نصیبی ہے کہ وفاجیالے کے خون میں شامل ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اور پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظلم کیخلاف ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں اٹلی میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا ۔اُنھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی سیاست سے خوفزدہ قوتیں ہمیشہ بی بی کی کردار کشی میں مصروف رہیں ان پر کرپشن کے الزامات لگے تو کبھی عدالتی ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر وہ ڈٹی رہیں کبھی جھکی نہیں کبھی راستہ نہیں بدلہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا ء کی ایک عظیم خاتون لیڈر تھیں مگر ایک عظیم عورت ایک عظیم لیڈر،جمہوریت دشمن اور عورت دشمن قوتوں سے برداشت نہیں ہوئی اور بی بی کو27دسمبر کو لیاقت باغ میں شہید کردیا گیا۔

بے نظیر نے جس بہادری سے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جمہوریت دشمن قوتوں کو شکست دی وہ ایشیاء کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئیں۔