سری لنکا کا اپنے کارکنوں کی بھرتی کے لئے سعودی عرب کے بھرتی نطام پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق

بدھ 18 جنوری 2017 14:03

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سری لنکا نے اپنے کارکنوں کی بھرتی کے لئے سعودی عرب کے بھرتی نطام پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے کہا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی بھرتی کے لئے سعودی عرب کے مسند آن لائن بھرتی نطام پر عمل درآمد کرے گا ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی 4 رکنی ٹیم نے فارن ایمپلائیمنٹ کے سیکرٹری کی قیادت میں لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کے نائب وزیر ذیاد اسیاغ سے ملاقات کی اور سعودی حکام کو مسند آن لائن نظام پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ۔

دریں اثناء سعودی عرب میں سری لنکا کے سفیر عظمی تھاسن نے بتایا کہ دونوں ممالک کے حکام نے کارکنوں کی بھرتی کے لئے بھرتی کے مسند آن لائن نطام پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے کیونکہ یہ نظام تیز ترین اور مستعد نظام ہے ۔

متعلقہ عنوان :