بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 17 لاکھ سے بڑھ کر54 لاکھ ہو گئی،ماروی میمن

بدھ 18 جنوری 2017 14:26

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 17 لاکھ سے بڑھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 5.4 ملین سے بڑھ کر1.7 ملین ہو گئی ہے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے جس سے پروگرام کی افادیت بڑھ گئی ہی.۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے ساتھ ساتھ سماج کے تحفظ اور معاشی استحکام پر یقین رکھتی ہی.ماروی میمن نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی آئی ہے فنڈز کا 80 فیصد غریبوں کو خوراک مہیا کرنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ انھوں مزید کہا کہ ادارہ سکولوں میں بچوں کے اندراج کو بہتر بنانے کی بھی کوششیں کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :