Live Updates

شیخ رشید کو (ن)لیگ سے ہڈی نہیں ملی ،ْ سراج الحق کو کے پی کے حکومت کی کرپشن کا جواب دینا چاہیے ،ْ سعد رفیق

پی ٹی آئی چیف خود استعفیٰ دیتے نہیں ،ْلوگوں سے استعفے مانگتے ہیں ،ْپتہ ہے مجھے گالیاں دی جارہی ہیں اور مزید بھی دی جائیں گی بدتمیزی کا کلچر عمران خان نے پاکستان میں متعارف کرایا ،ْ سیاسی جدو جہد کا نعرہ لگانے والے عمران خان ڈھائی دن جیل میں نہیں ہ سکے ،ْ کیا گھر میں چھپنے والے شخص کو لیڈر کہاجاتا ہے ،ْمنہ سے آگ نکالنے سے کوئی بہادر نہیں بنتا ہے ،ْعمران خان کا بچپن کا خواب وزیراعظم بننا کبھی پورا نہیں ہوگا ،ْوفاقی وزیر ریلوے کی گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 14:33

شیخ رشید کو (ن)لیگ سے ہڈی نہیں ملی ،ْ سراج الحق کو کے پی کے حکومت کی کرپشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شیخ رشید کو (ن)لیگ سے ہڈی نہیں ملی ،ْ سراج الحق کے پی کے حکومت کا حصہ ہیں ،ْ خیبر پختون خوا حکومت کی کرپشن کا جواب دینا چاہیے ،ْ پی ٹی آئی چیف خود استعفیٰ دیتے نہیں ،ْلوگوں سے استعفے مانگتے ہیں ،ْپتہ ہے مجھے گالیاں دی جارہی ہیں اور مزید بھی دی جائیں گی ،ْبدتمیزی کا کلچر عمران خان نے پاکستان میں متعارف کرایا ،ْ سیاسی جدو جہد کا نعرہ لگانے والے عمران خان ڈھائی دن جیل میں نہیں ہ سکے ،ْ کیا گھر میں چھپنے والے شخص کو لیڈر کہاجاتا ہے ،ْمنہ سے آگ نکالنے سے کوئی بہادر نہیں بنتا ہے ،ْعمران خان کا بچپن کا خواب وزیراعظم بننا کبھی پورا نہیں ہوگا۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پی ٹی آئی میڈیا پر جنگ لڑ رہی ہے اور ہم اس لیے پریس کانفرنس کرتے ہیں تاکہ حقائق عوام تک پہنچا سکیں ،ْپی ٹی آئی نے جن وکلا کا انتخاب کیا وہ غیر سنجیدہ ہیں اور پی ٹی آئی خود اپنے مقدمے میں سنجیدہ نہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہے اور انہیں خواب میں بھی نواز شریف نظرآتے ہیں ،ْان کے پاس الزام اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانے کی سازش کرتے ہیں ،ْ ان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا لہذا انہیں چاہیے کہ خیبرپختونخوا میں کام کریں کیونکہ گھیراؤ اور دھرنوں سے ملک آگے نہیں جاتا۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ اگر عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق واقعی سنجیدہ ہوتے تومقدمے پر فوکس کرتے لیکن ،ْ سراج الحق شیخ رشید اور عمران خان کیس کے متعلق سنجیدہ نہیں ہیں ،ْتینوں رہنما عدالت کے باہر لمبے لمبے بیانات دیتے ہیں، ہم ان کی تقریروں کا جواب دینے کے لئے یہاں آئے ہیں، پاکستان میں صفحہ اول کے وکیل موجود ہیں، تینوں نے کسی بھی بڑے وکیل کی خدمات حاصل نہیں کیں، یہیں سے ان کے سنجیدہ ہونے کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی بدلہ لینے کیلئے پاکستان کی معیشت کو دائو پر لگا رہے ہیں،عمران خان سے پوچھا جائے کہ وہ کس کیلئے کام کر رہے ہیں،وہ یہاں پر میڈیا کے سامنے آنے کیلئے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پر عمران خان نے گمراہ کیا ،ْ پراپیگنڈا کیالیکن عمران خان کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں اورچینی پارٹنرز کو کنفیوژ کرنے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی ۔

سعد رفیق نے کہا کہ یہ بلین ٹریز پر بات نہیں کرتے ،ْڈی آئی خان جیل ٹوٹنے پر بات نہیں کرتے اور خوداستعفیٰ نہیں دیتے ،ْ لوگوں سے استعفے مانگتے ہیں انہوںنے کے پی میں احتساب کمیشن نہیں چلنے دیا۔سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے مشورہ دیا تھا کہ اپنا پیسہ ہنڈی سے بھیجا کریں، عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر تھانیداروں کا انتخاب کرائیں گے ۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ مجھے پتہ ہے گالیاں دی جارہی ہیں اور مزید بھی دی جائیں گی، بدتمیزی کا کلچر عمران خان نے پاکستان میں متعارف کرایا ہے، جب کوئی شخص قابل اصلاح ہواس کو آئینہ دکھانا پڑتا ہے ،ْآپ مقدس گائے نہیں ،ْ آپ جو کچھ کرتے ہیں سب جانتے ہیں، کہتے ہیں ہماری سیاسی جدوجہد ہے،ڈھائی دن توجیل میں رہ نہیں سکے تھے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ججز کی بحالی کے دوران اسلام آباد میں چھپنے والا شخص عمران خان تھا جبکہ میاں نواز شریف اپنے کارکنوں کے ہمراہ ببر شیر کی طرح نکل تھے ۔

سعد رفیق نے کاکہ کیا گھر میں چھپنے والے شخص کو لیڈر کہاجاتا ہے، کارکنوں کومار پڑرہی ہوتی ہے، خود گھر میں پش اپس لگاتے ہیں ،ْلیڈر آگے لگنے والا ہوتا ہے،لیڈروہ نہیں جوآگے لگاتا ہے، منہ سے آگ نکالنے سے کوئی بہادر نہیں بنتا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ جمہوریت اور سیاست کو ٹمپر کرتے ہیں ،ْ دھرنے کی کال دیکر لوگوں کونکالتے ہیں، خود چھپ جاتے ہیں، پی ٹی آئی کے فنڈز سے متعلق درخواست کاجواب کیوں نہیں دیتے ،ْ ہم کوئی درخواست کریں توجرم یہ کریں تو ان کا حق ہے،۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ حسین نواز اورحسن نواز پیش نہ ہوتے تو ہمیں کوئی مجبوری نہیں تھی ، ہم نے کسی قسم کا کوئی استثنیٰ نہیں مانگا ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان جانتے ہیں 2018میں لوگ نوازشریف کوووٹ دیں گے، غیرملکی سرمایہ کاری آئے ،پاکستان مزید آگے بڑھے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات