سترہ سالہ فلسطینی بچے کے وحشیانہ قتل کی ویڈیو سامنے آگئی، فلسطین بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی
قصی العمور کی شہادت صہیونی فوج کا وحشیانہ، سفاکانہ چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے، واقعے کے بعد قابض، قاتل دشمن کیساتھ مذاکرات کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے، عبدالرحمن شدید
بدھ 18 جنوری 2017 14:36
(جاری ہے)
العمور کے وحشیانہ قتل کے رد عمل میں حماس کی قیادت نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی غاصب دشمن کیساتھ مذاکرات کی پینگیں بڑھانے والوں کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔
ایک طرف اسرائیلی فوج نہایت وحشیانہ طریقے سے فلسطینیوں کو جان سے مارنے سے گریز نہیں کرتی اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی دشمن کے ساتھ امن امن کی رٹ لگائے ہوئے ہے۔حماس رہنما عبدالرحمان شدید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قصی العمور کی شہادت صہیونی فوج کا وحشیانہ اور سفاکانہ چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے۔ اس واقعے کے بعد قابض اور قاتل دشمن کے ساتھ مذاکرات کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ہاتھ فلسطینی قوم کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ دشمن صرف طاقت کی زبان جانتا ہے اور فلسطینی قوم کو قابض صہیونیوں کے خلاف صرف مسلح طاقت اور مزاحمت ہی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔فلسطینی لڑکے کی شہادت پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قصی العمور کی شہادت ماورائے عدالت قتل ہے۔ اس واقعے کے بعد عالمی فوج داری عدالت میں صہیونی ریاست کے جرائم کو اٹھانا فلسطینی قوم کا حق ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.