چین اور سربیا میں زراعت کی ترقی کیلئے ایم او یو پر دستخط

دونوں ممالک زراعت میں سرمایہ کاری ،ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے تعاون کرینگے مختلف پروگراموں کے تحت گوشت ،سبزیوں اور پھلوں کی پروسیسنگ کی جائیگی

بدھ 18 جنوری 2017 14:54

بلغراد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) چین اور بلغراد نے زراعت میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط (ایم او یو )کئے ہیں ، ایم او یو پر دستخط بلغراد میں چینی وزیر زراعت ہان چنگ فو اور سربیا کے وزیر زراعت برانس لوف نے ایک خصوصی تقریب میں کیا ۔

(جاری ہے)

ایم ا و یو کے مطابق چین اور سربیا زراعت میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے تعاون کو فروغ دینگے اور اس کے ذریعے گوشت ،سبزیوں اور پھلوں کی پروسیسنگ کی جائیگی ۔

چین کے وزیر زراعت نے دستخطوں کی تقریب کے بعد بتایا کہ ہم سربیا سے صاف ستھری اور معیاری زرعی پیداوار کی درآمد کا خیر مقدم کریں گے جس سے نہ صرف ہمیں انتخاب کا موقع ملے گا بلکہ اس سے سربیا کے کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا ۔انہوں نے زوردیا کہ دونوں ممالک کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے اندر اور 16+1تعاون میکنزم کے تحت تعلقات کو فروغ دینا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :