ری پبلیکن پارٹی کے رہنماوں نے صدر اوباما کے چیلسی میننگ کی رہائی کے فیصلے کو شرمناک قرار دیدیا

یہ فیصلہ اوباما کی بہت بڑی غلطی ہے، اس سے جاسوسی کے واقعات میں اضافہ ہو گا ، چیلسی میننگ نے امریکی عوام کی زندگی خطرے میں ڈالی ، جان مکین

بدھ 18 جنوری 2017 14:56

وشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) امریکی ریپبلیکن پارٹی کے رہنماوں نے صدر اوباما کے چیلسی میننگ کی رہائی لے فیصلے کی شدید مزمت کرتے ہوئیایک شرمناک فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایک بہت بڑی غلطی ہے اور اس سے جاسوسی کے اور واقعات رونما ہوں گے،سی میننگ نے امریکی عوام کی زندگی خطرے میں ڈالی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے غداری کے الزام میں قید انٹیلی جنس کی ماہر خاتون چیلسی میننگ چیلسی میننگ سمیت 209 قیدیوں کی سزائیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جسکی صدر اوباما کے ناقدین نے مذمت کی ہے ریپبلیکن پارٹی کے جان مکین نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک بہت بڑی غلطی ہے اور اس سے جاسوسی کے اور واقعات رونما ہوں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر پال ریان نے بھی اس فیصلے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک شرمناک فیصلہ ہے اور چیلسی میننگ نے امریکی عوام کی زندگی خطرے میں ڈالی تھی۔امریکی قانون کے مطابق عام معافی سے نہ صرف سزا ختم ہو جاتی ہے بلکہ اس فرد کی سماجی آزادیاں بھی بحال ہو جاتی ہیں۔سزا ختم ہونے کے فیصلے سے جیل سے آزادی تو ہو جاتی ہے لیکن سماجی آزادیاں اور کچھ قانونی پابندیاں رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :