ہمارا سعودی عرب کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں وہ یمن اور بحرین میں اپنی جارحیت بند کرے، ایرانی صدر کا سعودی عرب سے مطالبہ

بدھ 18 جنوری 2017 14:59

ہمارا سعودی عرب کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں وہ یمن اور بحرین میں اپنی جارحیت ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہ کوئی جھگڑا نہیں وہ یمن اور بحرین میں اپنی جارحیت بند کرے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ۔ تہران میں ایک نیوز کانفرنس میں ایرانی صدر حسن روحانی نیکہا ہے کہ ہمارا سعودی عرب کے ساتھ اس سے زیادہ کوئی جھگڑا نہیں کہ وہ یمن اور بحرین میں اپنی مداخلت بند کرے۔

(جاری ہے)

روحانی کے بقول دس ممالک نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔ صدر روحانی نے کہا کہ یہ فیصلہ سعودی تھا اور تب سے کئی ممالک تعلقات کی بحالی کے لیے اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں، جن میں کویت اور عراق بھی شامل ہیں۔ روحانی نے کہا کہ ایران سعودی عرب کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا۔

متعلقہ عنوان :