اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے اکاؤنٹ میں دس کروڑ روپے جمع

دس کروڑ روپے اکاؤنٹ میں جمع ہونے کی خبر پر خورشید شاہ قومی اسمبلی میں حیران و پریشان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جنوری 2017 14:55

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے اکاؤنٹ میں دس کروڑ روپے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2017ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے اکاؤنٹ میں دس کروڑ روپے جمع ہو گئے جس پر قومی اسمبلی میں موجود سید خورشید شاہ نے حیرانی اور پریشانی کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے اکاؤنٹ میں دس کروڑ روپے جمع ہوئے جس سے خورشید شاہ نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

چیمبر آنے پر اسٹاف نےایس ایم ای بینک کاٹی ڈی آر خورشید شاہ کے سامنے رکھا۔اکاؤنٹ میں دس کروڑ جمع ہونے کا جان کر خورشید شاہ بھی حیران رہ گئے۔ خورشید شاہ نے اپنی ٹیم کو فوری طور پر بنک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ بنک حکام نے اس ٹی ڈی آر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈیپازٹ رسید جاری نہیں کی۔ خورشید شاہ نے اپنی ٹیم کو ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ معلوم کیا جائے کہ اس جعلی ڈیپازٹ کے پیچھے کون ہے؟ یہ بھی پتا لگایا جائے کہ 10کروڑ کےجعلی ڈیپازٹ کے پیچھےمحرکات کیا ہیں؟