جرمنی پاکستان میں سا ئنسی آگا ہی پیدا کرنے کیلئے اکیڈمی آف سائنسز کی کوششوں کی اعانت کریگا،جرمن سفیر

پاکستان اکیڈمی اف سائنسز سے ملک میں سائنس کے زمہ دارانہ رویوں کا عہد کر رکھا ہے،پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری

بدھ 18 جنوری 2017 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان اکیڈمی آف سائنسزنے اے وی ایچ کے اشتراک سی" پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستانی اے وی ایچ ایلومینی کے کردار" کے موضوع پر ایک روزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جر من سفیر مسز ائنا لیپی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر نامور ملکی سائنسدان اے وی ایچ اور ڈاڈ کے اراکین موجود تھے ۔

مقررین نے نوجوان سامعین کو اپنے علمی اور تجرباتی پس منظر سے آگا ہ کیا ۔اے وی ایچ کے اراکین نے بتایا کہ کس طرح اے وی ایچ فاونڈیشن دنیا بھر میں بنیادی تعلیم سائنس اور آرٹس کے میدان میں 700سے زائد ایوارڈز اور وظا ئف عطا کرتا ہے ۔ جرمنی میں فاونڈیشن کی رکنیت اور ایوارڈز کو نہا یت قدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایلومینی نیٹ و رک فاو نڈیشن کا بہت بڑا اثاثہ ہے ۔

پاکستان میں ایلومینی کے 100سے زائد اراکین سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔جر من سفیر نے ایلومینی اور نو جوان سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی طالب علم اس مو قع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے سیکریٹری جنرل پروفیسر ڈاکڑ ضابطہ خان شنواری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں سائنس کا ذ مہ دارانہ استعمال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اکیڈمی ملک کے نوجوان سائنسدانوں میں سائنسی اور تعلیمی آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنے تما م تر و سائل بروئے کار لائے گی۔ہمیں بین الاقوامی تعاون اور مواقع سے باخبر ایک ذ مہ دار سائنسی معاشرے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :