ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تین ملزمان گرفتار، لاکھوں کی نقدی و دیگر سامان برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 15:52

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ایف آئی اے کی ٹیم نے ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر نے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر سامان برآمد کر لیا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے میاں انور انسپکٹر کی سربراہی میں چیمبر لین روڈ پر واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین ملزمان جمعہ گل ،ْ حمید اللہ اور عبد القیوم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی نقدی ،ْ چیک بکس و دیگر غیر قانونی سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :