ڈاکو شہری سے موبائل و نقدی چھین کر فرار

بدھ 18 جنوری 2017 15:52

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) تھانہ اربن ایریا کی حدود میں ڈکیتی واردات میں2نامعلوم موٹر سائیکل سوارمقامی صحافی کے بیٹے سے موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مقامی صحافی واخبار کے ایڈیٹر ممتاز عارف کے بیٹے شہزاد قمر بلاک 25کے قریب اپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اس سلسلہ میں صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریااور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا سے ملزمان کو ٹریس کرنے اور واردات میں چھینا گیا سامان واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :