برطانوی پارلیمنٹ میں تین گھنٹے کی بحث بری نارتھ سے کنزریٹو ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹال کا تاریخی اور سیاسی کارنامہ ہے جس میں جموں وکشمیر حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں اور بری کے عوام کا بھی بہت بڑا حصہ ہے

جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیرمین راجہ نجابت حسین سرپرست اعلیٰ سردار عبدالرحمن خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،وائس چیرمین امجد حسین مغل و دیگر کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 18 جنوری 2017 15:56

ْمانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) برطانوی پارلیمنٹ میں تین گھنٹے کی بحث بری نارتھ سے کنزریٹو ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹال کا تاریخی اور سیاسی کارنامہ ہے جس میں جموں وکشمیر حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں اور بری کے عوام کا بھی بہت بڑا حصہ ہے ۔آل پارٹیز کشمیر گروپ کے صدر لارڈ نذیر احمد کی سرپرستی میں ایم پی ڈیوڈ نٹال نے برطانوی پارلیمنٹ میں اسے موثر انداز میں منظم کر لیا ہے ،کشمیری اور پاکستانی کونسلروں ،خواتین تنظیموں اور کشمیری لیڈران بلا امتیاز سیاسی وابستگی جمعرات 19جنوری سینکڑوں کی تعداد میں پارلیمنٹ میں پہنچ کر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور اپنے ممبران پارلیمنٹ کی حوصلہ افزائی کریں۔

برطانوی پارلیمنٹ کے بعد یورپی پارلیمنٹ میں بھی موثر لابی تحریکی عہدیداروں کا اگلا ٹارگٹ ہے جس کے لئے چھ فروری سے تحریکی عہدیداروں کا خصوصی وفد یورپی پارلیمنٹ کا دورہ کریگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیرمین راجہ نجابت حسین سرپرست اعلیٰ سردار عبدالرحمن خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،وائس چیرمین امجد حسین مغل،برطانیہ کی چیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار اور ثمینہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ گذشتہ سات سال میں تحریک کی تازہ سرگرمیوں اور موثر لابی کی وجہ برطانوی پارلیمنٹ میں ہر ماہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند ہوتی رہی ۔2010میں نئے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دیکر جہاں انہیں کشمیر ایشو پر پارلیمنٹ کے اندر کام کرنے پر امادہ کیا وہاں انہیں آل پارٹیز کشمیر گروپ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔جس کے بعد مسلسل اجلاسوں اور لابی پروگراموں کے باعث ہائی ویکمب کونسل ہال میں اعلان کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروائیں گے جو گذشتہ پارلیمنٹ میں 2011میں سری لنکا کی قرارداد کے ساتھ زیر بحث آئی اور ڈیڑھ گھنٹے کی وہ بحث بھی مسئلہ کشمیر کے لئے لابی میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو ئی۔

متعلقہ عنوان :