چینی صدر کی ڈیووس فورم میں تقریر عالمگریت کے بارے میں فہم وفراست کی مظہر ہے ،سابق چیف ماہر اقتصادیات عالمی بینک

بدھ 18 جنوری 2017 16:01

چینی صدر کی ڈیووس فورم میں تقریر عالمگریت کے بارے میں فہم وفراست کی ..
ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) عالمی بینک کے ایک سابق چیف ماہر اقتصادیات نے گزشتہ روز کہا کہ چین کے صدر شی چن پھنگ نے عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس میں اپنی تقریر میں اقتصادی عالمگریت کے بارے میں فہم وفراست کی پیشکش کی ہے ۔عالمی بینک کے سابق چیف ماہر اقتصادیات اور سینئر نائب صدر جسٹن یی فو لن نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ انتہائی نازک مرحلے پر انتہائی اہم تقرر تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میرے خیال میں یہ بات انتہائی اہم ہے کہ صدر شی نے عالمگریت کو فروغ دینا جاری رکھنے ،عالمی ترقی کو فروغ دینے اور ان عالمی معاہدوں کو آگے بڑھانے جو ماضی میں طے پائے ہیں جیسا کہ پیرس ماحولیاتی معاہدہ کے نظریے کی دنیا کو وضاحت کی ہے ۔لِن نے مزید کہا کہ دنیا کو درپیش موجودہ مسائل میں عالمی اقتصادی پیداوار میں سست روی ،بین الاقوامی گورننس جو کہ ترقی پذیر ممالک کے کردار اور سماجی عدم مساوات جو کہ بعض ترقی یافتہ ممالک میں پیداہورہی ہے کی عکاسی کرنے میں ناکام رہی ہے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات عالمگریت سے پیدا نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے دنیا پر زوردیا کہ عالمی معیشت کی تیزی سے ترقی کے حصول کے بارے میں توجہ مرکوز کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :