جرمنی پاکستان میں سا ئنسی آگا ہی پیدا کرنے کیلئے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی کوششوں میں بھرپور اعانت فراہم کرے گا، جرمن سفیر

بدھ 18 جنوری 2017 16:07

جرمنی پاکستان میں سا ئنسی آگا ہی پیدا کرنے کیلئے پاکستان اکیڈمی آف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان میں سا ئنسی آگا ہی پیدا کرنے کیلئے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی کوششوں میں بھرپور اعانت فراہم کرے گا۔ وہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور اے وی ایچ کے اشتراک سی" پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستانی اے وی ایچ ایلومینی کے کردار" کے موضوع پر ایک روزہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔اس موقع پر نامور ملکی سائنسدان، اے وی ایچ اور ڈاڈ کے اراکین موجود تھے ۔مقررین نے شرکاء کو اپنے علمی اور تجرباتی پس منظر سے آگا ہ کیا ۔اے وی ایچ کے اراکین نے بتایا کہ اے وی ایچ فاونڈیشن دنیا بھر میں بنیادی تعلیم سائنس اور آرٹس کے میدان میں 700سے زائد ایوارڈز اور وظا ئف عطا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

جرمنی میں فاونڈیشن کی رکنیت اور ایوارڈز کو نہا یت قدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ایلومینی نیٹ و رک فاو نڈیشن کا بہت بڑا اثاثہ ہے ۔ پاکستان میں ایلومینی کے 100سے زائد اراکین سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔جر من سفیر نے ایلومینی اور نو جوان سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی طالب علم اس مو قع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے سیکریٹری جنرل پروفیسر ڈاکڑ ضابطہ خان شنواری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں سائنس کا ذ مہ دارانہ استعمال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اکیڈمی ملک کے نوجوان سائنسدانوں میں سائنسی اور تعلیمی آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنے تما م تر و سائل بروئے کار لائے گی۔ہمیں بین الاقوامی تعاون اور مواقع سے باخبر ایک ذ مہ دار سائنسی معاشرے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :