ڈونلڈ ٹرمپ کے روس کے حق میں بیانات سے اوباما انتظامیہ پریشان

قوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاورکی روس پر کڑی تنقید، روس منفی اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی نظام کو کمزور کررہا ہے، امریکی سفیر کا روس پر پابندیاں برقرار رکھنے اور نیٹو کی حمایت جاری رکھنے پر زور

بدھ 18 جنوری 2017 16:18

وشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) قوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاورنے روس پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ روس منفی اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی نظام کو کمزور کررہا ہے،ٹرمپ کے بیانات کے برعکس امریکی سفیر نے روس پر پابندیاں برقرار رکھنے اور نیٹو کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقڈونلڈ ٹرمپ کے روس کے حق میں بیانات نے اوباما انتظامیہ کوپریشان کردیا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور کی روس پر کڑی تنقید۔ کہا روس منفی اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی نظام کو کمزور کررہا ہے۔ ٹرمپ کے بیانات کے برعکس امریکی سفیر نے روس پر پابندیاں برقرار رکھنے اور نیٹو کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر سمانتھا پاور نے بطورسفیر آخری تقریر میں نام لئے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس کے حق میں اور نیٹو مخالف بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر کا کہنا تھا روس اپنے جارحانہ اور عدم استحکام پر مبنی اقدامات سے بین الاقوامی نظام کو کمزور کررہا ہے۔ سمانتھا پاور نے روس کی خارجہ اور فوجی پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے روس پر امریکی پابندیاں برقرار رکھنے اور نیٹو اتحاد کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔سمانتھا پاور کا کہنا تھا روس عالمی سطح پر اپنے غلط اقدامات کی ذمے داری قبول کرنے سے بچنے کیلئے مسلسل جھوٹ اور انکار کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ٹرمپ نے حالیہ انٹرویو میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے کے بدلے میں روس پر امریکی پابندیوں میں کمی پر غور کریں گے۔