نادرا نے مہمند ایجنسی کی تحصیل خوازئی کے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کے اجراء کا عمل شروع کر دیا

بدھ 18 جنوری 2017 16:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) نیشنل ڈیٹابیس و رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک افغان سرحد کے نزدیک واقعہ مہمند ایجنسی کی تحصیل خوازئی کے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کے اجراء کا عمل شروع کر دیا ہے۔ نادرا کے ذرائع کے مطابق موبائل سروس کے ذریعے فاٹا کے دور دراز علاقہ کے رہائشیوں کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ موبائل ٹیم پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے سینکڑوں افراد کو رجسٹرڈ کر چکی ہے جنہیں جلد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کا اجراء کر دیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ ٹیمیں رواں ماہ کے آخر تک تحصیل خوازئی میں اپنا کام جاری رکھیں گی۔ مقامی لوگوں نے ان موبائل ٹیموں کو بھجوائے جانے کے فیصلہ کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں نادرا کے دفاتر تک رسائی اس موسم میں ایک بڑا مسئلہ تھا جسے نادرا نے حل کیا ہے۔ نادرا کے چار اہلکاروں پر مشتمل یہ موبائل ٹیم روزانہ سینکڑوں افراد کی رجسٹریشن کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :