وفاقی وزراء دلیل سے بات کرنے کی بجائے چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں‘ مسرت چیمہ

22جنوری کو قصور میں تاریخ ساز جلسے کا انعقاد کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں‘ نائب صدر پی ٹی آئی

بدھ 18 جنوری 2017 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران خاندان کے دفاع پر مامور وفاقی وزراء دلیل سے بات کرنے کی بجائے چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں،22جنوری کو قصور میں تاریخ ساز جلسے کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے وفاقی وزراء نے اپنے اداروں کے امور دیکھنے کی بجائے پانامہ کیس میں جھوٹ کا محاذ سنبھال رکھا ہے ۔

پانامہ کیس میں جو حقائق سامنے آئے ہیں اب حکمران اس سے پیچھا نہیں چھڑاسکیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ تاریخ لکھی جارہی ہے اور ملک میں جب بھی کرپشن کے ناسور کے خاتمے کی جدوجہد کی بات ہو گی تو اس میں عمران خان کی لازوال جدوجہد کا ہر صورت تذکرہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 22جنوری کو قصور میں تاریخ ساز جلسہ کرے گی جس کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :