تیسرے ون ڈ ے میں کپتانی کا تاج محمد حفیظ کے سر رہے گا ، پی سی بی

اظہر علی مکمل فٹ نہیں ہوئے میچ میں شرکت نہیں کرسکتے ، ترجمان

بدھ 18 جنوری 2017 16:46

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں قیادت کا تاج محمد حفیظ کے سر رہے گا۔ترجمان پی سی بی نے بتایاکہ آسٹریلیا میں اظہرعلی مکمل فٹ نہیں ہوئے۔ ترجمان پی سی بی کاکہناتھاکہ اظہرعلی تیسراون ڈے نہیں کھیلیں گے۔ ترجمان پی سی بی نے مزید بتایاکہ محمدحفیظ تیسریون ڈے میں بھی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں پہلیون ڈے میں ون ڈے کپتان اظہر علی ان فٹ ہوگئے تھے۔انھوں نے دوسرے ون ڈے میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں محمد حفیظ کو کپتان بنایا گیا اور انھوں نے پاکستان کو فتح دلوادی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کیمطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔