سندھ ہائیکورٹ ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو اسپتال سے علیحدہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاق نے جواب جمع کرا دیا، سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی

بدھ 18 جنوری 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورت نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو اسپتال سے علیحدہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت پر وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو اسپتال سے علیحدہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار نے کہاکہ یونیورسٹی کو اسپتال سے علیحدہ کئے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے اسے تسلیم نہیں کیا۔یونیورسٹی سے ملحقہ ادارے میڈیکل کالج و ڈینٹل کالج کے 3500 طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل جناح ڈینٹل کالج کو تسلیم کر چکی ہے۔ عدالت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔ جواب میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی حیثیت سے کسی بھی ادارے کو تسلیم کرنے کی کارروائی کابینہ کے زریعے کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم اس وقت بیرون ملک ہیں انکی واپسی پر کارروائی کو اگے بڑھایا جائے گا۔عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب جواب داخل کرانے پر کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی