سندھ ہائیکورٹ کا کے ای ایس سی کو پرائیویٹائز کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کودلائل جاری رکھنے کا حکم،سماعت 26 جنوری تک ملتوی

بدھ 18 جنوری 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے ای ایس سی کو پرائیویٹائز کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کو مزید دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کے ای ایس سی کو پرائیوٹ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میںدرخواست گزار بیرسٹر صلاح الدین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کے ای ایس سی کو مکمل پرائیوٹ کرنے سے نقصان ہو گا قومی خزانے کو پہلے ہی نقصان ہو چکا ہے کے ای ایس سی کو پرائیوٹ کرنے سے پہلے سی سی آئی کی اجازت لینا ضروری ہوتی ہے جو کہ حکومت نے نہیں لی پہلے ہی الجمایا کمپنی نے کے ای ایس سی کو نقصان پہنچایا ہے پھر ابراج گروپ نے اور اب شنگھائی کو شیئیرز دینے سے قومی خزانے کو نقصان ہو سکتا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کے ای ایس سی کو پرائیویٹائز کرنے سے روکا جائے عدالت نے درخواست گزار بیرسٹر صلاح الدین کو مزید دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔