سندھ ہائی کورٹ،سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت

شرجیل انعام میمن کو آخری مہلت دیتے ہوئے 50 لاکھ کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی

بدھ 18 جنوری 2017 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت پر شرجیل انعام میمن کو آخری مہلت دیتے ہوئے 31 جنوری عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شرجیل انعام میمن کی حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں شرجیل انعام میمن کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وہ عدالت میں آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں لیکن بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شرجیل انعام میمن کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا پر شرجیل انعام میمن کو آخری مہلت دیتے ہوئے 50 لاکھ کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :