نادرا اور ماسٹر کارڈ کے درمیان قومی شناختی کارڈ کو ادائیگی کارڈ میں تبدیل کرنے کا معاہدہ

پاکستانی شہری حکومتِ پاکستان سے اپنے 13 ڈیجیٹ کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ادائیگیاں حاصل کر سکیں گے شہریوں کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والی ادائیگیوں کو وصول کرنے کیلئے بینک برانچ یا کرنسی ایکسچینج جانے کی ضرورت ختم ہوجائے گی

بدھ 18 جنوری 2017 17:46

نادرا اور ماسٹر کارڈ کے درمیان قومی شناختی کارڈ کو ادائیگی کارڈ میں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) گلوبل پیمنٹ انڈسٹری کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی لیڈنگ کمپنی ماسٹر کارڈ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ٹیکنالوجیز) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بدولت قومی شناختی کارڈ ادائیگیوں کیلئے بھی استعمال کئے جا سکیں گے۔ بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے پاکستانی شہری حکومتِ پاکستان سے اپنے 13 ڈیجیٹ کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ادائیگیاں حاصل کر سکیں گے۔

اس نظام کی بدولت شہریوں کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والی ادائیگیوں کو وصول کرنے کیلئے بینک برانچ یا کرنسی ایکسچینج جانے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ معاہدے کے ذریعے ماسٹر کارڈ کمپنی اپنی پیمنٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن بنائے گی کہ پاکستانی شہری اپنے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس بنوانے کیلئے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں۔

(جاری ہے)

معاہدے کا اعلان ڈیوس میں ہونے والی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس 2017ء کے دوران کیا گیا۔ ماسٹر کارڈ پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر اورنگزیب خان نے کہاکہ نادرا ٹیکنالوجیز سے حالیہ معاہدہ ہمارے اس عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم پاکستان میں آن لائن ادائیگیوں جامع اور محفوظ نظام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس نظام کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر وصول کرنا مزید آسان ہوجائے گا کیونکہ پاکستان بیرون ملک سے ترسیلات وصول کرنے والا ایک بڑا ملک ہے، قومی شناختی کارڈ میں پیمنٹ فیچر شامل کرنے سے شہری ایک طاقتور اور تیز رفتار طریقہ ادائیگی سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور حکومتِ پاکستان کی خدمات سے تیز رفتار اور بہتر انداز میں مستفید ہوسکیں گے۔

ماسٹر کارڈ(NYSE: MA) ڈ گلوبل پیمنٹ انڈسٹری میں ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ ماسٹر کارڈ دنیا کا تیز ترین پیمنٹ پروسیسنگ نیٹ ورک چلارہی ہے جس میں صارفین مالیاتی اداروں، مرچنٹس، حکومتوں اور کاروبار کو دنیا کے 210 ممالک میں خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :