پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن سید حبیب شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایوان صدر میں تعینات گریڈ 19کے افسر منصور احمد پی ایس بی کا نیا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تعینات منصور احمد نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ ، وفاقی سیکرٹری راجہ نادر علی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گجیرا سے ملاقاتوں کے بعد بدھ کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی

بدھ 18 جنوری 2017 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن سید حبیب شاہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ایوان صدر میں تعینات گریڈ 19کے افسر منصور احمد کو پی ایس بی کا نیا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویڑن سے موصولہ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایوان صدر میں سر پلس ہونیوالے گریڈ19کے افسر منصور احمد کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کرنے کا نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا جس کے بعد منصور احمد نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ ، وفاقی سیکرٹری راجہ نادر علی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گجیرا سے ملاقاتوں کے بعد بدھ کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈی جی سید حبیب شاہ کا تبادلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے اکیڈمک وونگ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منصور احمد کا شمار انتہائی ذہین اور قابل افسران میں کیا جاتا ہے جو اس سے قبل سی ڈی اے ، پی ٹی وی سمیت مختلف محکموں میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں نے بدھ کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا اور ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز و کوارڈنیشن اعظم ڈار کے ہمراہ سپورٹس بورڈ کے مختلف سینٹرز کا دورہ بھی کیا اور وہاں سہولیات کا جائزہ لیا۔۔

متعلقہ عنوان :